
دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 8مارچ 2021ء کو بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
اراکین ریجن، اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران فیصل آباد ریجن و رکن شوریٰ حاجی محمد
رفیع عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیااور مدنی عطیات، اسلامی بہنوں کے دینی کاموں
میں تعاون کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
پاکستان بھر میں امامت کورس کے طلبہ کے درمیان سنتوں
بھرا اجتماع، حاجی شاہد عطاری نے رہنمائی فرمائی
.jpeg)
3مارچ 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی مرکز سمیت پاکستان بھر میں
امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائی،امامت کورس کا عملہ اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ
داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی دینی و تنظیمی کاموں کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔
نگران پاکستان مشاورت نے اپنے بیان میں کورس کے شرکا کوشریعت کی اتباع کرتے ہوئے
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی شاہد عطاری نے امیر اہلسنت کی دینی
خدمات اور دعوت اسلامی کیسے بنی؟، اس میں
امیر اہلسنت کی قربانیاں،مرکزی مجلس شوریٰ کاقیام اور شعبہ جات کے بارے میں بتایا۔
بیان کے اختتام پر شرکا کی جانب سے 12دینی کاموں
کے حوالےسےسوالات کئے گئے جن کے نگران پاکستان مشاورت نے جوابات دئیے اور رہنمائی
بھی فرمائی۔
.jpg)
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں شعبہ خدام المساجد والمدارس، فنانس ڈیپارٹمنٹ، تعمیرات، اثاثہ جات،
نیو سائٹیز اور ڈونیشن سیل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ریجن ذمہ
داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان کو بہتر کرنے پر گفتگو کی۔ نگران پاکستان
مشاورت کا مزید کہنا تھا کہ جو جوپراجیکٹ
زیرتعمیر ہیں یا کسی وجہ سے ان پرکام نہیں ہورہا ان پراجیکٹس پرکام دوبارہ شروع کریں
گے اور ذمہ داران اسکا فالواپ بھی کریں۔
اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی
بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔
دورۃ الحدیث شریف کراچی میں تربیتی سیشن کا انعقاد، مفتی
علی اصغر صاحب نے بیان کیا
.jpeg)
4مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں
تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ و اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔
ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے مختلف
موضوعات پر بیان کیا اور گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔
فیضان مدینہ بدین میں ہونے والے اجتماع شب معراج میں
حاجی اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27رجب المرجب 1442ھ
بمطابق 11 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پوسٹ آفس روڈ بدین میں ”اجتماع شب معراج“ کا منعقد ہونے جارہا
ہے۔
اس پُرنور محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اطہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔

حدیث مبارکہ میں ہے:"ایک
بار حضور صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہو گئے،
بیٹھے نہیں، پھر سلام کے بعد سجدہ سہو کیا۔"اس حدیث کو ترمذی نے مغیرہ بن
شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا اور فرمایا کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (بہارِ شریعت، جلد اوّل)
واجباتِ نماز میں جب کوئی واجب بھولے سے ره
جائے تو اسکی تلافی کے لیے سجده سہو واجب ہے۔
سجده سہو کا طریقہ: اس کا طریقہ یہ ہے کہ التحیّات کے بعد دہنی
طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرے، پھر تشہّد وغیره پڑھ کر سلام پھیرے ۔(عامہ کتب )
1۔ جب کوئی آدمی اپنی نماز میں سورة فاتحہ شریف
پڑھنا چهوڑ دے یعنی بُهول جائے تو سجده سہو واجب ہوگا۔
2۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل و وِتر
کی کسی رکعت میں سورة فاتحہ کی ایک آیت بھی ره گئی یا سورت سے قبل دو بار الحمد پڑھی یا سورت کو فاتحہ پر مقدّم کیا یا الحمد کے بعد ایک یا دو چھوٹی آیتیں پڑھ کر رُکوع
میں چلا گیا، پھر یاد آیا اور لوٹا اور تین آیتیں پڑھ کر رُکوع کیا تو ان سب صورتوں
میں سجده سہو واجب هے ۔ ( در مختار )
3۔ تعدیلِ ارکان ( یعنی رُکوع ، سُجود،قومہ
اور جلسہ میں کم از کم ایک بار ”سبحن الله
“ کہنے کی مقدار ٹھہرنا ) بُھول گیا تو سجده سہو واجب ہے۔ (عالمگیری)
4۔رُکوع کی جگہ سجده کیا یا سجده کی جگہ رُکوع
، تو اِن دونوں صورتوں میں سجده سہو واجب ہے۔
5۔ عیدین کی سب تکبیریں یا بعض بھول گیا تو
سجده سہو واجب ہوگا ۔
6۔ قراءَت وغیره کسی موقع پر سوچنے لگا کہ
بقدر ایک رکن یعنی تین بار سبحن الله
کہنے کا وقفہ ہوا، سجده سہو واجب ہے۔
7۔قعده اخیره بھول گیا تو جب تک اس رکعت کاسجده
نہ کیا ہو، لوٹ آے اور سجده سہو کرے اور اگر قعده اخیره میں بیٹھا تھا مگر بقدر تشہد
نہ ہوا تھا کہ کھڑا ہوگیا تو لوٹ آئے اور جو کچھ دیر پہلے بیٹھا تھا، محسوب ہوگا
یعنی لوٹنے کے بعد جتنی دیرتک بیٹھا، یہ اور پہلےکا قعده دونوں مل کر اگر بقدر تشہد
ہوگئے، فرض ادا ہوگیا مگر سجده سہو اس
صورت میں بھی واجب ہے۔ (بہارِ شریعت)
8۔قعده اَولی میں تشہد کےبعد اتناپڑھا اللھم صل علی محمد تو سجده سہو واجب ہے، اس وجہ سے نہیں کہ دُرودشریف
پڑها، بلکہ اس وجہ سے کہ تیسری کے قیام میں تاخیر ہوئی، تو اگر اتنی دیر تک سُکوت
کیا، جب بھی سجده سہو واجب ہے، جیسے قعده ورکوع و سجود میں قرآن پڑھنے سے سجده سہو
واجب ہے حالانکہ وه کلامِ الٰہی ہے ۔
اِمامِ
اعظم علیه
الرحمۃنے نبی کریم صلی الله علیه وسلم کو خواب میں دیکھا ، حضور صلی الله علیه وسلم نے اِرشاد فرمایا : "دُرود پڑهنے والے پر تم نے سجده کیوں واجب بتایا ؟عرض کی:"
اس لیے کہ اس نےبھول کر پڑها، حضور صلی الله علیه وسلم نے تحسین فرمائی۔(عالمگیری )
9۔ شک کی سب صورتوں میں سجده سہو واجب ہے ۔
10۔ وه نماز جس میں آہستہ آواز سے قراءَت
کرنی ہو، اِمام اس نماز میں اونچی آواز سے قراءَت کردے تو سجده سہو واجب ہے ۔

میٹھی
میٹھی اسلامی بہنو! سجدہ سہو کیا ہے اور کن وجوہات کی بنا پر واجب ہوتا ہے، آئیں
معلومات حاصل کرتے ہیں ، چنانچہ
سَہو
کا معنی ہے بُھول اور اس کی تعریف کچھ یوں ہے کہ "کسی واجب کو بُھولے سے تَرک
کر دینے پر جو سجدہ واجب ہوتا ہے اسے سجدہ سہو کہتے ہیں،" سجدہ سَہو کن
وجوہات کی بنا پر واجب ہوتا ہے اس کی 10 صورتیں یہ ہیں:
1۔سورۃ
فاتحہ کی قراءَت کرنا بھول جانا ، سجدہ سہو کو واجب کرتا ہے۔
2۔قراءَت
وغیرہ کسی موقع پر سوچنے میں تین مرتبہ" سبحان اللہ" کہنے کا وقت گزر جانا، سجدہ
سہو کو واجب کرتا ہے۔
3۔تکبیرِقُنوت(یعنی
وتر کی تیسری رکعت میں قراءَت کے بعد قُنوت کے لیے جو تکبیر کہی جاتی ہے) کو بُھول
جانا سہو کے سجدے کو واجب کرتا ہے۔
4۔دعائے
قُنوت کو بُھول جانا اور نہ پڑھنا سجدہ سہو کو واجب کرتا ہے۔
5۔تعدیلِ
ارکان(یعنی رکوع کے بعد کم از کم ایک بار" سبحان اللہ" کہنے کی مقدار سیدھا کھڑا
ہونا یا دوسجدوں کے درمیان ایک بار "سبحان
اللہ" کہنے کی مقدار سیدھا بیٹھنا) بھول جانا سجدہ سہو کو
واجب کرتا ہے۔
6۔قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد اتنا پڑھنا" اللھم صلی علی محمد" سجدہ سہو کو واجب کرتا ہے۔
7۔قعدہ، رُکوع اور سُجود میں قرآن پڑھنا، سجدہ
سہو کو واجب کر دیتا ہے۔
8۔تشہّد
یعنی التحیّات پڑھنا بھول جانا، سجدہ سہو کو واجب کر دیتا ہے۔
9۔قعدہ
اُولی بھول جانا سجدہ سہو کو واجب کرتا ہے۔
10۔قعدہ
اخیرہ بُھول جانا اور پانچویں رکعت کیلئے کھڑے ہو جانا، سجدہ سہو کو واجب کرتا ہے ۔

حدیث
میں ہے:"ایک بار حضور صلی اللہ
علیہ وسلم دو رکعت پڑھ کر کھڑے ہو گئے، بیٹھے نہیں پھر سلام کے بعد
سجدہ سہو کیا۔"اس حدیث کو ترمذی نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا اور فرمایا کہ یہ
حدیث حسن صحیح ہے۔
1۔واجباتِ
نماز میں سے کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو اس کی تلافی کے لیےسجدہ سہو واجب ہے۔
2۔سجدہ
سہو اس وقت واجب ہے کہ وقت میں گنجائش ہو اور اگر وقت میں گنجائش نہ ہو تو سجدہ
سہو ساقط ہو گیا۔
3۔فرض
کی پہلی دو رکعتوں میں اور نفل وتر کی کسی رکعت میں سورہ فاتحہ کی ایک آیت بھی رہ
گئی یا سورت سے پیشتر دو بار سورہ فاتحہ پڑھی یا سورت ملانا بھول گیا یا سورت کو فاتحہ
پر مقدم کیا یا سورہ فاتحہ کے بعد ایک یا دو چھوٹی آیتیں پڑھ کر رکوع میں چلا گیا، پھر یاد
آیا اور لوٹا اور تین آیتیں پڑھ کر رُکوع کیا،
تو ان سب صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔
4۔رُکوع
و سُجود و قعدہ میں قرآن پڑھا تو سجدہ سہو واجب ہے۔
5۔
تعدیلِ ارکان بھول گیا، سجدہ سہو واجب ہے۔
6۔
قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد اتنا پڑھا، "اللھم صلی علی محمد" تو سجدہ سہو واجب
ہے۔
7۔
کسی قعدہ میں اگر تشہد میں سے کچھ رہ گیا، سجدہ سہو واجب ہے، نماز نفل ہو یا فرض۔
8۔عیدین
کی سب تکبیریں یا بعض بھول گیا یا یا زائد کہیں یا غیرِ محل میں کہیں، ان سب
صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔
9۔اِمام
سے سَہو ہوا اور سجدہ سہو کیا تو مقتدی پر بھی سجدہ سہو واجب ہے اور لاحق پر بھی۔
10۔قراءَت
وغیرہ کسی موقعے پر سوچنے لگا کہ بقدر ایک رکن یعنی تین بار" سبحان اللہ" کہنے کے وقفہ ہوا، تو سجدہ
سہو واجب ہے۔( بہار شریعت ، حصّہ4 ، صفحہ نمبر708 تا 716)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام 7 مارچ2021ء کو سویڈن ( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”فیضانِ
شکر“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو بزرگان دین کی آزمائشوں پر شکر کے واقعات بیان کئے ۔
کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ
داراسلامی بہن نےر سالہ نیک اعمال کا
تعارف کرواتے ہوئے نیک اعمال کے
رسالے کی اہمیت بتائی اور اس پر عمل کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا نیز روزانہ
اپنےاعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ رسالے کی کا رکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 فروری 2021ء کو اسپین
(Spain) میں کابینہ سطح پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بارسلونا (Barcelona) اور میڈرڈ(Madrid) ڈویژن کی ذیلی تا کابینہ سطح کی جملہ ذمہ دا ر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ِ رمضان کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو
رمضان المبارک میں سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے اپنے علاقوں میں مزید دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق نکات بیان کئے۔
کینیڈا کے شہر برمپٹن میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہر برمپٹن ( Brampton) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے
موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔
کینیڈا کے
شہرتھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے
شہرتھورن کلف (Thorncliffe) میں بذریعہ
اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”برکاتِ صدقات“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ صدقہ نکالنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو
اپنا صدقہ دینے کا ذہن دیا۔