عالمی مدنی مرکز جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ ٔ کرام
کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
9
مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”ٹائم مینجمنٹ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور طلبہ کو جامعۃ المدینہ کے امتحانات کے بعد ہونے والی چھٹیوں کے اوقات کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں میں صرف کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء اور عقلاء سب اس بات پر متفق ہیں کہ
انسان کی سب سے اہم پونجی جس کو بچا بچا کر استعمال کرنا چاہیئے ”وقت“ ہے۔ لمحات
زندگی فراہم کرنے والا وقت درحقیقت بڑی غنیمت ہے اس لئے اس کو بچا بچا کر رکھنا
چاہیئےکیونکہ انسان کے ذمے کام بہت ہیں جبکہ وقت اُچک کر بہت جلد غائب ہونے والی
چیز ہے۔
نگران شوریٰ
نے وقت کی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہم کامیاب لوگوں کی زندگی کے متعلق سیرت
کا مطالعہ کرے تو پتہ پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں
نے اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ دنیا کا کامیاب ترین
آدمی بھی 24 گھنٹے میں کامیاب ہوا ہے اور دنیا میں ناکام ہونے والا شخص بھی 24
گھنٹے میں ہی ناکام ہوا ہے، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس نے بھی
کامیابی حاصل کی ہے اس نے 24 گھنٹے میں ہی کی ہے، بات صرف سوچ، احساس اور خود
اعتمادی کی ہے ہمیں کامیاب ہونے کے لئے ان چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا۔اجتماع پاک میں نگران
شوریٰ نے طلبہ کوٹائم منیجمنٹ کا طریقہ بتایا اور مزید یہ کہ 24 گھنٹے کے شیڈول
بھی بناکر دیئے۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اور ترکی ، ہند کی ملک و ریجن نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا۔
جس میں عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور بیرون ملک اگر اجیر کرنا ہو تو اس کا طریقہ سمجھایانیز دینی کاموں میں بہتری لانے
کےحوالےسےاہم امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں ROLE OF WOMEN
کورس کاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ایک عورت کا کردار بطور بیوی ، بطور بیٹی کس طرح ہونا چاہیئے کےحوالے سے
نکات بتائے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونےوالےدینی کاموں میں عملی طور پرشامل ہونے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں
نےاپنی نیتیں پیش کیں۔
حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر)
میں شخصیات اجتماع کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ اور شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام حیدرآباد کابینہ کےجامشورو ڈویژن جھرک (اونگہر) میں
شخصیات اجتماع منعقد کیا گیاجس میں جامشورو کی لیڈی ڈاکٹر کی فیملی اور علاقہ کی دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور
راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی میں اپنے
ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نےاپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینےکی نیتیں پیش کیں آخر
میں شرکاکےدرمیان مکتبۃالمدینہ کے رسائل
تقسیم کئے گئے۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن بدین کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں بدین کے چار مشہور اسکولز کی ٹیچرز اورپرنسپلز
پالرز انڈس ہوسپٹل اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
حیدرآباد ریجن شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاجتماع میں
شرکت کرنےکی دعوت پیش کی جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت
گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ٹنڈو
الہیار کے نیو جامعۃ المدینہ گرلز میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران ،ڈویزن نگران ،ڈویزن مشاورتوں ،علاقہ
و علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودینی
کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات دیتےہوئے رمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے جس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
برکی ٹاؤن کےجامعۃالمدینہ دورۃالحدیث کی اسلامی
بہنوں میں تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت
گزشتہ دنوں برج اٹاری شاہدرہ اور برکی ٹاؤن کےجامعۃالمدینہ
دورۃالحدیث کی
اسلامی بہنوں میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں ان کوشمالی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان کو
دینی کاموں کی ترغیب دلائی جس پر دورۃالحدیث کی اسلامی بہنوں نے نیوں اجتماعات
شروع کرنے، تدریس کرنے،آن لائن اکیڈمی اور روحانی علاج کے بستوں میں خدمات پیش
کرنے کی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور
زون کی اچھرہ ڈویژن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جنوبی لاہور زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےصدقہ کے فضائل
موضوع پر بیان کیااوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات
بتائےنیز اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بڑھانے کےحوالے سےمدنی پھول دیتےہوئے اہداف دئیے
اور گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کی ترغیب
دی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے
تحت گزشتہ دنوں پہاڑ پور کابینہ کی چشمہ ڈویژن میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران
اسلامی بہن نے چشمہ
ڈویژن کی اسلامی بہنوں کےساتھ ملکر علاقہ
کی اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کاتعارف
پیش کرتے ہوئے ہر ہفتہ پابندی سے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔
اسلامی بہنوں
کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ
دنوں گنج بخش جامعۃ
المدینہ دورۃالحدیث کی طالبات میں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نےطالبات کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور ان کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں مصروف رہنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔
میراں حسین زنجانی کابینہ چھوپورہ جامعۃ المدینہ
میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
اسلامی بہنوں
کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں
شمالی زون لاہور میراں حسین زنجانی کابینہ
چھوپورہ جامعۃ المدینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت
ڈویژن نگران اور ان کی مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کی کارکردگی دلاتےہوئےہفتہ وار رسالہ کارکردگی محاسبہ کارکردگی اورماہنامہ
فیضان ِمدینہ کی بکنگ مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز
سالانہ ڈونیشن کارکردگی کے متعلق اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا ۔
دعوت ِاسلامی کےشعبہ محفل نعت کے تحت گزشتہ دنوں جنوبی زون
لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں جنوبی زون لاہور کےذیلی حلقہ کی
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
جنوبی زون لاہور کی ذمہ داراسلامی بہن نےصدقات کے موضوع پر بیان
کرتےہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ
کا بھی ذہن دیا جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
Dawateislami