24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں
شعبہ نیو سوسائٹیز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبوں کے ریجن
وزون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
نگران زونز کو بڑے بڑے گاؤں میں اجتماعات کروانے کے اہداف دیئے اور اس شعبے کے نئے
نگران غلام الیاس عطاری کومقرر کردیا۔ حاجی شاہد عطاری نے خوشی کی خبر سناتے ہوئے
بتایا کہ 45 شعبوں کے ذمہ داران ای رسید کے نظام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عطیات جمع
کرسکیں گے۔
مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری،
حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود
تھے۔