دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (گرلز) کے زیر اہتمام  9مارچ 2021ء بروز منگل کشمور زون ، ڈہرکی کابینہ کی ڈہرکی ڈویژن میں حیدر آباد ریجن پر ریجنل ذمہ دار سید محمد شاہد علی عطاری نے مدرسۃالمدینہ گرلز ڈھرکی ڈویژن کی مقامی مجلس کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں منظور مدنی ، عبدالستار مدنی ، نور نبی عطاری ، محمد منصور سعیدی ، محمد حسین عطاری اور قربان علی عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ گرلز کے انتطامی امور پر مشاورت ہوئی جس میں دعوت اسلامی کے تحت ڈہرکی کی مختلف علاقوں اور کالونیوں میں چلنے مدارس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ڈہرکی میں 4 مقامات پر مدرسۃ المدینہ گرلز (کل وقتی) کے آغاز کا ہدف دیا گیا مزید ڈہرکی کی جونگ کالونی اوربشیر کالونی میں 2 نیو مدارس پر ورک کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر ریجنل ذمہ دار نے ڈہرکی کے مرکزی مدرسۃ المدینہ للبنات (گرلز) فیضانِ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا شاہ لطیف کالونی ڈہرکی ، مدرسۃ المدینہ للبنات گرلز فیضانِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور مدرسۃ المدینہ للبنات (گرلز) گلاب شاہ کالونی کا وزٹ بھی کیا۔