24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنفرملائن (Dunfermline) میں بذریعہ نیٹ ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات،
جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید
شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔