گوجرہ کابینہ
سندھیلیانوالی ڈویژن میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں نئے
مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پنجاب
ساہیوال ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سائٹ ایریا میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن کی زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں ایک
شخصیت کے گھرون ڈے سیشن بنام ”A Night Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب
المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کابینہ بلدیہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں علاقہ مشاورت اسلامی بہن نے 3 اسکولوں میں جا کر وہاں کی
پرنسپل سے اور ایک پارلر میں جا کر وہاں کی بیوٹیشن سے ملاقات کی نیز انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز
ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
کراچی بلدیہ
کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 35
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کے حوالے سے
اہم نکات بتائے نیز ذیلی تک تقرریاں مکمل
کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
.jpeg)
7
مارچ 2021ء بروز اتوار مجلس اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد زون، مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اجتماعی
قربانی پاکستان حاجی غلام الیاس عطاری نے اس سال اجتماعی قربانی کا طریقہ کار کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قربانی
شرعی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کی جائے۔ مجلس آئی ٹی کی طرف سے بنائے گئے سافٹ
ویئر کے مطابق اجتماعی قربانی کی جائے،سابقہ کمزوریاں دور کی جائیں۔ مزید کہا کہ ہوم
ڈیلوری کی مجلس الگ سے اپنا نظام بنائے گی۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری/آفس ذمہ دار
مجلس اجتماعی قربانی پاکستان)

.jpeg)
فنانس ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 08مارچ 2021ء بروز پیر فیصل آباد کے لیہ زون فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر سے زون سطح کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن ،منڈی یزمان
میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے نگران کابینہ کے ہمراہ
ٹی ایم اےہال کاوزٹ کیا۔ چاراپریل کو ہونیوالےنگران شوریٰ کےبیان کے حوالےسےمشاورت کی۔

ابوناصر ابڑو ڈی جی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ
.jpeg)
06
مارچ 2021ء بروز ہفتہ ابوناصر ابڑو ڈی جی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ سیکریٹریٹ نے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا۔ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داران نے ان استقبال کیا اور دعوتِ اسلامی
کے مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ
کروایا۔(شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری صوبہ سندھ کراچی ریجن)