23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ( Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتو ں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں روٹرڈیم( Rotterdam) ، دین ہاگ( Den Haag) اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی تقریباً22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے” صدقہ کی برکات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کوبزرگان دین کے راہ خدا میں اپنی پسندیدہ چیز صدقہ و خیرات
کرنے کے واقعات بتائے نیز راہِ خدا عزوجل میں خوب صدقہ و خیرات کرنے اور بخل سے بچنے کا ذہن دیا۔