23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اسی سلسلے میں مارچ
2021ء کی پہلی پیر شریف کو اسپین (Spain) کی ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے مختلف شہروں میں
یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 178 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 58 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی نیز 2 اسلامی بہنوں نے ایام قفل
مدینہ منانے کی سعادت بھی حاصل کی۔