دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعما ل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔