پچھلے دنوں رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ریجن ذمہ دار، نگرانِ کوئٹہ کابینہ ،FGRF کوئٹہ زون کے ذمہ دارسمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے Paramedical Staff Federation (پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن) ضلع ہرنائی کے صدر عبدالودود اور ان کی کابینہ و عہدیداران سےملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالےسے آگاہ کیا جس پر شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ کا دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کےمختلف مقامات پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اسی سلسلے میں13اکتوبر2021ءبروزبدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کراچی کادورہ کیا۔

اس دوران کیلیفورنیا رئیل اسٹیٹ بحریہ ٹاؤن کراچی کے سی ای او بلال طالب نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی،رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے CEO کو مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کےتحت 14اکتوبر2021ءبروزجمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سٹی کورٹ کےمختلف وکلا سے ملاقات کی جن میں دوایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز، دو سینئر سول ججز ، پانچ جوڈیشل مجسٹریٹس اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کے تمام پراسیکیوٹرزشامل تھے۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں16اکتوبر2021ءبروزہفتہ سٹی کورٹ میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس کے علاوہ کراچی بار ایسوسی ایشن میں صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری سمیت کئی ممبران سے ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس اجتماع ِمیلاد میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی اسلامی بھائیوں سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاء کے تحت13اکتوبر2021ءبروزبدھ پنجاب کے شہر ملک وال میں قائم آستانہ عالیہ بہگام شریف کے مشائخِ عظاّم پیر سیّد علی شاہ گیلانی، پیر سیّد گلزار حسین شاہ گیلانی، پیر سیّد عاشق حسین شاہ گیلانی اور پیر سیّد آغا بیداربخت گیلانی رحمۃ اللہ علیھم کے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے زون ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بوائز(دعوتِ اسلامی) کے بچوں سمیت دربار عالیہ بہگام شریف کے سجادہ نشین پیر سیّد حافظ ابن الحسن گیلانی کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اورقرآن خوانی سلسلہ کیا۔بعدازاں دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔

سجادہ نشین پیر سید حافظ ابن الحسن گیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ثناءاللہ عطاری سیالکوٹ زون شعبہ مزارات اولیاء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملیر لیاقت مارکیٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے 12 ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری اورزون ذمہ دار زریاب عطاری سمیت دیگر مارکیٹ ذمہ داران موجود تھے،ریجن ذمہ دار نےشرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے تحت طارق روڈ کے تاجروں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کاوزٹ کیا، اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےان سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی) کے تحت مارکیٹوں، کارخانوں اور فیکٹریوں میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

مزید ذمہ داران نےانہیں 22اکتوبر2021ءکومنعقد ہونے ’’جیولرز تاجر اجتماع‘‘میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر تاجران نے اظہارِ مسرت کیا۔

واضح رہے! اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ملتان ریجن کے اراکینِ زون نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ شعبہ مولانا انور عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئےشعبے کےکام میں ترقی کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی ماحول سے ہردَم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار محمد شکیل حسین عطاری نے14اکتوبر2021ءبروزجمعرات شیخوپورہ کے ڈونیشن کاؤنٹرز کا دورہ کیاجس میں انہوں نے ڈونیشن کاؤنٹر سپروائزر سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

ریجن ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کاذہن دیتے ہوئے Manual and software کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمن حسن عطاری ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر  2021 ء میں فارایسٹ ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 22

اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد: 8

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 8

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:220

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:39

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 18

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 35


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی  دورہ للبنات کے تحت7 اکتوبر 2021 بروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر اہم نکات دیتے ہوئے نیو اصطلاحات کے استعمال کا ذہن دیا ۔ مزیداسلامی بہنوں کو عملی طور پر دینی کام کر نے کا ذہن دیتےہوئےمحفل نعت کو شیڈول کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیزٹیلی تھون کے اہداف مکمل کرنے کے حوالےسے نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر  2021 ء میں سینٹرل افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 59

اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد: 12

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 70

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 14

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:199

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:53

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 29

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 204

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 61


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے ستمبر  2021 ء میں ساؤدرن افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 117

اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد: 20

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 180

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 33

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:618

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:132

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 37

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 391

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 177