دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں )کے زیر اہتمام13 اور15 اکتوبر 2021ء ایسٹ زون1 اورنیو کراچی کابینہ میں آن لائن مدنی مشوروں کاانعقاد کیا گیا جن میں زون تا کابینہ نگران و مشاورت سمیت تقریبا 50 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کا تعارف دیتے ہوئے اس کی اہمیت، مقصد و فوائد بیان کئے اور نیوز بنانے کا طریقہ سمجھایا۔ ساتھ ہی دینی نیوز بنانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کے جوابات بھی دیئے نیز تحریری کاموں کا تعارف دیتے ہوئے اس میں حصہ ملانے اور دوسروں کو تیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء گلزار ہجری کابینہ کراچی میں اسلامی بہن کے گھر محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ والدین کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے والدین کی قدر کرنے ان کی خدمت و اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ بعدازاں نعت ِ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کے ساتھ منقبت دعا اور صلوة و سلام پر محفلِ میلاد کا اختتام ہوا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2021ء ساؤتھ زون 1 میں آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار سمیت ، فنانس ڈپارٹمنٹ کی کابینہ و ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔