دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2022ء بروز اتوار ضلع اوکاڑہ پنجاب پاکستان کی تحصیل رینالہ خورد میں عاشقانِ رسول کے بچوں کو قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے مدرسۃ المدینہ بوائز کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دورانِ اجتماع نگرانِ ڈسٹرکٹ مولانا سرفراز احمد عطاری نے ’’فضائلِ قراٰن اور حفظ قراٰن‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کے بچوں کو مدرسۃ المدینہ بوائز میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:قاری محمد نذر عباس عطاری نگرانِ کابینہ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 


طلبۂ کرام میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح اور انہیں دینِ اسلام کی طرف راغب کر سکیں۔شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کا شوق ِعلم دین مرحبا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کی شاخ جامعۃ المدینہ فیضانِ ابن مسعود کراچی کے تھرڈ ایئر( 3rd Years ) کے نو(9) طلبہ ٔکرام نے ’’مشکوٰة المصابیح‘‘ کی کتاب الایمان سے پچاس حدیثیں زبانی یاد کرکے سنانے کی سعادت حاصل کی ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں فقہ المعاملات (Islamic Finance Course) جدید بینکنگ کورس جاری ہے۔

اس کورس کی پہلی کلاس کا آغاز 31 دسمبر 2021 بروز جمعہ کو ہوا۔ کورس کا دورانیہ 3 ماہ اور 26 لیکچرز پر مشتمل ہے۔اس کورس میں کثیر اسلامی بھائی براہِ راست اور 90 سے زائد اسلامی بھائی آن لائن شرکت کرتے ہیں (جن میں 130علمائے کرام، سی اے، اے سی سی اے، ایم بی اے اور ماسٹران فنانس سمیت پروفیشنل اسلامی بھائی شامل ہیں) جن کا تعلق مختلف شہروں اور ملکوں (سویڈن، جدہ، مدینہ، دبئی، ساؤتھ افریقہ، نیپال، انڈیا اور پاکستان) سے ہے۔دورانِ کورس دعوت اسلامی کےمفتیان ِکرام ، متخصص اور پروفیشنل اسلامی بھائی لیکچرز لیتے رہتے ہیں۔

اسی طرح ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلَّہ الْعَالِی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے علمی ملفوظات سے نوازتے ہیں۔اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ کراچی مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی شریک رہتے ہیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جنوری 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت کی فضیلت بیان کی اور انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2022ء بروز اتوار جامع مسجد فیضانِ مشتاق جمشید ٹاؤن میں کفن دفن کورس منعقد کیا گیا جس میں مسجد کے نمازیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران ٹاؤن ذمہ دار میلاد رضا عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار ذمہ  داراسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ حاجی مشکور عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف چارٹس، علاقوں کی تعداد اور کیلکولیشن (calculation) کے حساب سے کتنے زیادہ مدنی قافلے راہِ خدا میں سفر کروائے جاسکتے ہیں اس پر کلام کیا گیا۔(رپورٹ:حارث عطاری شعبہ مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار شاہ حسین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز نے اپنے سرپرستوں سمیت اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں عارف والا ضلع پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عابد حسین عطاری کے بڑے بھائی( جو کہ پچھلے دنوں انتقال کر گئے تھے ان کے گھر جا کر) ان کے بڑے بیٹے عبدالباسط عطاری سےتعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس دوران پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری ن نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔

اس موقع پر صوبہ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور عارف والا ڈویژن ذمہ دار زبیر عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ صوبائی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈاکٹر امید  غلام نبی عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ٹاؤن اینیمل ہسپتال ڈسٹرکٹ مٹیاری کا وزٹ کیا ۔

اس دوران ذمہ دارنے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں شرکا کو آخرت کی تیاری کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ جامعہ نضرۃ العلوم کراچی میں مفتی الیاس رضوی اشرفی صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ دارالعلوم  نعیمیہ کراچی میں مفتی منیب الرحمان صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنز المدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کراچی کے وفد نے دار العلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر میں حضرت علامہ مفتی محمد جان نعیمی صاحب اور ناظم اعلیٰ علامہ مفتی محمد نذیر جان نعیمی صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے کنز المدارس بورڈ کا تعارف کا پیش کیااور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب کنز المدارس بورڈ کا نصاب تحفے میں پیش کیا۔