Under the supervision of the Department of Jamia’ tul Madinah Girls’, Dawat-e-Islami, a sunnah inspiring ijtima’ was conducted in Jamia’ tul Madinah, Aston in Birmingham Region. At least 53 students had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah inspiring Bayan on the topic “Hazrat Abu Bakr Siddique”رضی اللہ تعالی عنہ alongside encouraging the attendees (Islamic sisters) to take part in the religious work.

*On the other hand, a Sunnah inspiring ijtima’ was conducted in several areas of Birmingham Region, online as well as onsite in the previous days. At least 419 Islamic sisters had the privilege of attending it.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah inspiring Bayan on the topic “The glory and greatness of Father” and encouraged attendees (Islamic sisters) to attend the Sunnah inspiring Bayan regularly and also invite other Islamic sisters towards good deeds.


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر  بنام المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبے ” ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کے تحت مدنی اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کرنے کے لئے ”فن تخریج حدیث“ کورس کروایا جارہا ہے جس کے لئے وقتاًفوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس کورس کا تیسرا سیشن 15 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جبکہ چوتھا سیشن 18 جنوری 2022ء منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اس سیشن کے پہلے حصے میں علمائے کرام نے چند کتب حدیث کا تعارف اور اسالیب و مناہج پر اپنے مقالات پڑھ کر سنائے نیز سیشن کے دوسرے حصے میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری مدنی نے ”فن تخریج حدیث“ پر لیکچر دیا۔ 


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 14 جنوری 2022 ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت نے اراکین شعبہ بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں شورٰی کے مشورے میں پریزنٹیشن کے ساتھ بیان کرنے کی ترغیب دی ، جن اراکین کی تبدیلی ہوئی ہے انہیں تمام کام اپ ڈیٹ کرنےکے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے دو شہر سکھر اور نواب شاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ ڈاکٹر آصف عطاری نے ڈاکٹرز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت شعبے کے دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ہومیو پتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ الفرقان اکیڈمی کراچی میں مفتی محمد اکمل قادری صاحب سے ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔

اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء کےمحمد اشعر عطاری بھی موجود تھے۔ 


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ قصور DPO آفس کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے DSP احسان اللہ کاظمی سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی غلام یاسین عطاری قادری نے DSP کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے DSP کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں دی۔(رپورٹ:محمد عاصم عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


موسم سرما میں پریشان حال لوگوں کو ٹھنڈ سے بچانے اور  انسانیت سے ہمدردی کرنے کے لئے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF (دعوت اسلامی) ملک و بیرون میں گرم کپڑے، جیکٹس اور کمبل تقسیم کررہیں ہے۔

اسی سلسلے میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار FGRF گودام فیضان مدینہ کراچی سے گاڑیاں لوڈ ہوکر کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ (ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، جمشید کوارٹر، لیاری، کیماڑی اور دیگرمقامات) پر پہنچیں جہاں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ ان مقامات پر مستحقین افراد میں ہزاروں کی تعداد میں جیکٹ، گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کی گئیں۔ 


23 جنوری 2022ء بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی ) کے زیر اہتمام پروفیشنلز اجتماع ہونے جارہا ہے۔

اس اجتماع میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ”Take charge of your life“کے موضوع بیان فرمائیں گے۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے نگران پاکستان مولانا حافظ افضل عطاری مدنی نے وفد کے ہمراہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد رفیق الحسنی صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ مدینۃالعلوم گلستان جوہرکراچی) سےان کے ادارے میں ملاقات کی۔

وفد نے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کتاب ”کنزالمدارس بورڈ“ کا نصاب تحفے میں پیش کی۔

اس موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء کےمحمد اشعر عطاری بھی موجود تھے۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سپارک ہل Sparkhill میں قائم مدرسۃ المدینہ کی برانچ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے اور دیگر نکات کو حل کرنے پر کلام کیا گیا۔

اس ورکشاپ میں یوکے ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے وفد نے بھی شرکت کی اورطلباء کے ساتھ بہت سے نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے سیشن کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔


پاکستان کے شہر فیصلِ آباد میں 16 جنوری 2022ء بروز اتوار رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  ایگری کلچر اور ویٹنری کے پروفیشنل اسلامی بھائیوں سمیت یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈویژن نگران شہزاد عطاری نے ’’راہ خدامیں سفر کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی اہمیت بیان کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) یوکے برمنگھم کے زیر اہتمام برمنگھم سٹی یونیورسٹی میں ” The Best Amongst You “کے عنوان پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

رکن ویسٹ مڈلینڈ یوکے کابینہ افتخار عطاری نے شرکا کو اپنی برادریوں اور پروفیشن میں بطور مسلمان اپنے فرائض کی اہمیت کو سمجھنے پر گفتگو کی اور انہیں اپنے منتخب شعبے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک اچھا، دیانت دار انسان بنتے ہوئے امت محمدیہ کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔افتخار عطاری نے سامعین کو اس کے طرح کی ورکشاپ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے خود بھی شرکت کرنے اور دوسروں کو بھی مدعو کرنے کی نیت کی ۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم یوکے کی جانب سے معاشرے میں لوگوں کو بہترین انسان بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف تعلیمی اداروں میں ورکشاپ منعقد کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے اگلا ورکشاپ ان شاء اللہ عزوجل واروک یونیورسٹی میں 26 جنوری 2022ء کی شام پونے آٹھ بجے منعقد کی جائیں گی۔