شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران کا کراچی کے
مختلف جامعات المدینہ بوائز کا وزٹ
شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 18
جنوری 2022ء بروز منگل شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران (جن میں رکن کنزالمدارس نصابی بورڈ ورکنِ مجلس تعلیمی امور
مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی، نائٹ
جامعات المدینہ ذمہ دار مولانا سید عثمان عطاری مدنی اور رکن ِمجلس تعلیمی امور مولانا فہیم عطاری
مدنی شامل تھے) نےکراچی ریجن کے مختلف جامعات المدینہ
بوائز کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئےاُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں مولانا اعظم عطای مدنی
نے کنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن پر بریفنگ دی اور کراچی سٹی
کے درج ذیل جامعات المدینہ میں مدنی مشوروں کا اہتمام کیا۔
جامعۃ المدینہ فیضانِ شمع مدینہ بہادر آباد، جامعۃ
المدینہ بہارِ مدینہ اورنگی ٹاؤن کراچی، جامعۃ المدینہ فیضانِ بلال، جامعۃ المدینہ نائٹ حبیبیہ مسجد کراچی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں دعوت اسلامی کی ویب سائٹ ORG کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے موجودہ کار گردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان میں مزید بہتر لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اس کے علاوہ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکروں میں تنظیمی مدنی پھولوں اور نگرانِ شوریٰ کے تنظیمی بیانات کو ORG پر اپلوڈ کرنے کے حوالے
سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
واضح رہے دعوتِ اسلامی کی ویب
سائٹ ORG دو زبانوں اردو اور انگلش میں چل رہی ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میل شاہکوٹ کے ٹریڈ
انسٹرکٹر ساجد علی نوناری سے ملاقات
گزشتہ دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ
دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ داران نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میل شاہکوٹ کے
ٹریڈ
انسٹرکٹر ساجد علی نوناری سے ملاقات کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار قاری محمد احمد رضا
عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شعبہ
دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم اور یونیورسٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔(رپورٹ:محمد احمدرضاعطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جنوری 2022ء بروز بدھ
شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ دار نے پاکستان کے شہر کوٹ
رادھا کیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نےتمام معلمین کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں ضلع قصور کے ذمہ دار قاری صغیر عطاری نے معلمین سے گفتگو کرتے ہوئے12 دینی کاموں
سمیت شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور
انہیں نئے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے معلم عمران عطاری کے
مقامات پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں 23 جنوری 2022ء کو منعقد ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھر ابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت پچھلے
دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں فیصل آباد
کے قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دوران ِمدنی قافلہ نگران مشاورت ڈویژن فیصل آباد محمد شہزاد عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا ذہن دیا جس پر
بعض ذمہ داران نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب
دلانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد طاہر عطاری ڈویژن فیصل آباد شعبہ
مدنی قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں فیصل آباد میٹروپولیٹن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار شیخ احمد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے
میں رضاآباد اور شہباز ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سےملاقاتیں کیں۔
اس دوران ذمہ داران نے اُن کی دکانوں پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلام کی اہمیت اور سنت رسول ﷺ
پر عمل کرنے کی فضیلت کے حوالے سے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینِ تعلیم عام کرنے اور عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی تربیت کے لئے وقتاً فوقتاً دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک مدنی
قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خداکے سفر پر روانہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائی) نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ رکنِ بلوچستان
مشاورت شاہ حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
صحابیات میں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17جنوری 2022ء بروز
پیر فیضان صحابیات میں عالمی مجلس اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور
بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
اس مشورے میں مختلف اموراور مختلف مسائل پر کلام ہوااور باہمی مشاورت سے اس
کا حل نکالا گیا۔مزید صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار کی
بھی تشریف آوری ہوئی اور آپ نے بھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول بیان کئے ۔
دعوتِ اسلامی کےڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں ذمہ داران
کے لئے دو دن پر مشتمل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے سپروائزرز نے
شرکت کی۔
دورانِ سیشن گھریلو صدقہ بکس پاکستان سطح کے ذمہ دار عمران سرور عطاری نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ملتان دارالافتاء اہلسنت کے
مولانا محمد
سرفراز عطاری مدنی نے بھی اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ذمہ داران نے
انہیں اپنے شعبے کے تحت کی جانے والی دینی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے
اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ: محمد فیضان
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے بکس کھولنے والے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس دوران نگران شعبہ حاجی عبد الرؤف عطاری نے
شرکاکے درمیان سستی کے نقصانات اور سستی دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گھریلو صدقہ بکس سندھ مشاروت کے ارشد
عطاری، سندھ مشاروت
کے رکن ارمان عطاری اور نواب شاہ ڈویژن کے نگران سید دانش عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی
ٹاؤن حیدر آباد میں اسلامی بھائیوں کےلئے 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس
جاری ہے ۔
دورانِ کورس صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری اورمعلم بدر عطاری شرکائےکورس کی تربیت کرتے
ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے
بتاتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کورس میں
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا
ہے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبےاصلاح اعمال کے تحت 18 جنوری 2022 ء بلدیہ ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ کیماڑی، کراچی میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماع پاک
میں نگران پاکستان شعبہ اصلاح اعمال سہیل مدنی عطاری نے ”اعمال کا جائزہ“پر بیان کیا شرکاء کو اصلاح
اعمال کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنے اعمال
کا جائزہ لینے اور جنت میں لے جانے والے
اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شیراز
حان عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)
Dawateislami