دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9 جنوری 2022ء کو انڈس شادی ہال کنری روڈ، عمر کوٹ سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”خطرناک زلزلہ آنے والا ہے (سورۃ الزلزال) کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دل میں خوفِ خدا پیدا کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں چار اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے ضلع ، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے علاقے میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز کے ہمراہ تین دن کا مدنی قافلہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  پاکپتن سے اڈا رنگ شاہ رحمت العالمین مسجد چک نمبر 1ای بی عارف والا میں سفر پر روانہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت بلائنڈ اور اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں )نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ معاون رکنِ زون محمد ندیم عطاری نے قافلے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو، غسل، نماز کی شرائط و فرائض اور آقا کریم ﷺ کی بہت سی سنتیں اشاروں کی زبان میں سکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دین اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کھیمے جوپار صحرائے تھر سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تین مبلغین“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے میں اشاروں کی زبان میں اس اجتماع ِ پاک کی ترجمانی کی۔بعدازاں پاکپتن شریف کے نگرانِ کابینہ مولانا فریاد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نےسفر کی نیتیں بھی کیں۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی دوعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری معاون رکن زون شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ضلع پاکپتن شریف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2022ء کو پولیس گراؤنڈ چھاچھرو تھرپارکر  سندھ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”دل کو صاف کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسلمانوں کی غیبت، چغلی، حسد اور دل کی دیگر باطنی بیماریوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جنوری 2022ء کو مرکزی عید گاہ متصل مدنی مرکز فیضان مدینہ سیشن کوٹ روڈ، مٹھی ضلع تھرپارکر سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ”عشق رسول کیوں ضروری ہے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعلیمات اسلام کو اپناتے ہوئے حقیقی عاشق رسول بننےکا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےسرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے اسپیشل پرسنز  کے درمیان دینی کاموں کے سلسلے میں بھلوال شہر ضلع سرگودھاکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شہر ذمہ دار محمد شعیب عطاری اور ڈویژن سرگودھا ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نماز کی شرائط یاد کروائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ہاؤس اوپننگ کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7جنوری 2022ء کوفیصل آباد کے علاقے ناظم آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تاجران، سیاسی شخصیات اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”فکر آخرت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیا کے گھر میں رہتے ہوئے جنت میں گھر بنانے کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سرگودھا ڈویژن کے ذمہ دار ابو بکر عطاری نےمقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے ضلع بھکر کا دورہ کیا ۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی نیز نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 8 جنوری 2022ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد سٹی میں قائم جامعات المدینہ کے ناظمین اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ (بوائز/گرلز) کے طلبہ و طالبات کو ضروری سہولیات دینے کے بارے میں کلام کیا اور جامعات المدینہ کی بلڈنگ کو رول ماڈل بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اِسے جلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں بعض جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی گئی۔


چیف ایگزیکٹو گرین سرکل پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان ڈاکٹرساجد اقبال سندھو کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت کی دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص گرین پاکستان کے حوالے سے شعبہ FGRFکی جانب سے ہونے والی مہم ”پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے“ پر بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کو فرض علوم کی اہمیت بیان کی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ تحفے میں پیش کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو نے دعو ت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنز المدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر اور کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ بھی موجود تھے۔