پچھلے دنوں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع قصور کے علاقے شیخم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے قائم مدرسۃ المدینہ  کے مقامات کا جائزہ لیا۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار صغیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے معلم، نگرانِ ڈویژن اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے قاری صاحب کے ہمراہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں مقامات اورمساجد کے مدارس کو بڑھانے نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ:شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مفتی جان محمد نعیمی مجددی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے صاحبز ادے عبید اللہ جان نعیمی صاحب نے افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسامیں چلنے والے مدنی مرکز کنز الایمان کا دورہ کیا۔

رکن سینٹرل افریقہ ریجن اور نگران ممباسا نے صاحبزادہ جان عبیداللہ نعیمی صاحب کو مدنی مرکز، کنز الایمان مسجد، جامعۃ المدینہ اور اس میں قائم ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ کروایا جبکہ جامعۃ المدینہ کی عمارت میں توسیع و تعمیراتی کاموں کے حوالےسے بھی بتایا نیز ممباسا سمیت کینیا بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

آخر میں صاحبزادہ جان عبید اللہ نعیمی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں اِسلامیہ کالِج روڈ سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد خیر النساء میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

4 جنوری 2022ء بروزمنگل اس کورس کے اختتام پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے قراٰن درست پڑھنے کی اہمیت اور نماز کے مسائل کو سیکھنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اورکورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی۔

بعدازاں اکثر شرکا نے 63 دِن کے تربیتی کورس اور درسِ نظامی(عالم کورس) کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد عادِل رضا عطاری مدنی چینل عام کریں سیالکوٹ سِٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے دار الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث اور تخصص فی الفقہ و الاقتصادالاسلامی کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث والتفسیرابو الصالح مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےTime management, life planning اور future planning کے حوالے سے گفتگو کی۔


اے عاشقان صحابہ و اہلبیت ! آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں طرح طرح کے فتنے جنم لے رہے ہیں کچھ اہلبیت اطہار کی شان میں اپنی زبانیں دراز کر رہے ہیں تو کچھ صحابہ کرام علیہم الرضوان کی شان میں گستاخیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ اگر اہل بیت اطہار کو کشتی سے تشبیہ دی گئی ہے تو صحابہ کرام علیہم الرضوان کو ستاروں سے کہ لوگ کشتی میں بیٹھ کر ستاروں ہی کی مدد سے درست راہ کی طرف رہنمائی پاتے ہیں۔انہی چمکتے ستاروں میں سب سے روشن ستارے، محبوب خدا کے پیارے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ اس پر اہلسنت وجماعت کا اجماع ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے بعد امت میں سب سے افضل ہیں۔

آپ کی عظمت و شان، قرآن و احادیث میں وارد ہے اور ان احادیث میں وہ بھی ہیں جن کے راوی مولی مشکل کشا حضرت علی المرتضی کرم الله وجہہ الکریم ہیں اور خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ارشادات بھی ایسے ملتے ہیں جن کو پڑھنے کے بعد کوئی بھی حیدر کرار حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت کا دم بھرنے والا ،یار غار عتیق من النار حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی افضلیت و رفعت شان کا انکار نہ کر سکے گا۔

لہذا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ روایات اور آپ کے ارشادات بیان کرنے سے پہلے شان صدیق رضی اللہ عنہ میں وارد قرآن پاک کی ایک آیت پیش کی جا رہی ہے جس کی تفسیر و تشریح بیان کرنے والے خود فاتح خیبر حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں۔چنانچہ اللہ پاک کا ارشاد ہے : وَ الَّذِیْ جَآءَ بِالصِّدْقِ وَ صَدَّقَ بِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُتَّقُوْنَ(۳۳) ترجمۂ کنز الایمان: اور وہ جو یہ سچ لے کر تشریف لائے اور وہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی (ف۸۱) یہی ڈر والے ہیں۔(پ 24،زمر 33)

آیت کی تشریح بزبان حضرت علی رضی اللہ عنہ : والذي جاء بالحق محمد و صدق به ابو بكر الصديق۔ترجمہ:وہ جو سچ لے کر آئے حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہیں اور جنہوں نے ان کی تصدیق کی وہ ابو بکر صدیق ہیں۔ (تفسیر الطبری، تاریخ الخلفاء للسیوطی، ص 42)

شان یار غار میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت کردہ احادیث تو کئی ہیں لیکن یہاں پر دو حدیثیں بیان کی جاتی ہیں۔

1. حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے ہمراہ تھا کہ اچانک حضرت ابو بکر صدیق وعمر فاروق رضی اللہ عنہما آتے نظر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا : ھذان سیدا کھول اھل الجنة من الاولین و الآخرین الا النبیین والمرسلین، لا تخبرھما یا علي۔ ترجمہ:یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے سوا سب اولین و آخرین ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں۔ اے علی! تم انہیں نہ بتانا۔

(سنن الترمذی ، 6/ 46)

اس حدیث پر جب امام عشق و محبت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی نظر پڑی تو آپ کے قلم پر سکون طاری رہے یہ کیونکر ممکن ہے، پھر تحریک قلم فرماکر یوں لکھتے ہیں:

فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں

اے مُرتضیٰ! عتیق و عمر کو خبر نہ ہو

2. حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام سے فرمایا : من یھاجر معي؟، قال:ابو بکر، و ھو الصدیق۔ یعنی ہجرت میں میرے ساتھ کون ہوگا ؟، تو انہوں نے کہا : ابو بکر اور وہ صدیق ہیں۔

(تاريخ دمشق، 30/ 73)

سایۂ مصطفیٰ مایۂ اِصطَفیٰ

عِزّ و نازِ خلافت پہ لاکھوں سلام

یعنی اُس اَفْضَلُ الْخَلْقْ بَعْدَ الرُّسُل

ثانیَ اثْنَیْن ہجرت پہ لاکھوں سلام

اب مولی علی رضی اللہ عنہ کے کچھ ایسے ارشادات بیان کئے جاتے ہیں جو صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت کا واضح طور پر اعلان کر رہے ہیں۔

1. حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اول من اسلم من الرجال ابو بکر۔ ترجمہ: مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام لائے۔

(تاریخ الخلفاء للسیوطی ،ص 30)

2. شیر خدا علی المرتضی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : والذي نفسي بيده ما استبقنا إلى خير قط إلا سبقنا إليه أبو بكر۔ ترجمہ: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! میں نے جس خیر کے کام میں بھی سبقت کا ارادہ کیا اس میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی سبقت لے گئے۔(تاریخ الخلفاء للسیوطی، ص 50)

3. حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : هل أنا إلا حسنة من حسنات أبي بكر۔ ترجمہ: میں تو ابو بکر کی نیکیوں میں سے ایک نیکی ہوں۔( تاريخ دمشق لابن عساكر، 30/383)

4. مولی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے: خیر ھذہ الامة بعد نبیها ابو بکر و عمر۔ ترجمہ: نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے بعد حضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما ساری امت سے بہتر ہیں۔(مسند احمد ، 2/ 6)

یہ چند روایات اور ارشادات مرتضوی ہیں جو شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ میں بیان ہوئے امید ہے کہ ان کو پڑھنے کے بعد ہمارے دلوں میں عاشق اکبر رضی اللہ عنہ کا عشق دو بالا ہو گیا ہوگا۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہمیں عاشق صحابہ و اہلبیت بنائے۔

اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ ریجن کے ڈھاکہ نارتھ زون کی دھنمونڈی کابینہ میں  ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دھنمونڈی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی

ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو معلمہ کے مدنی پھول اور 8 دینی کام کو بڑھانے کے لئے مدنی پھول دئیے گئے اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش بھی کی گئی مزید اسلامی بہنوں کو ہدف دیا گیا اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے کی نیت بھی کروائی گئی۔ 


 دعوت اسلامی کے تحت ہند اجمیر ریجن احمدآباد زون سرکھیج، بلسنور، سورت کابینہ، بلسنور ہلکا میں کفن دفن تربیت اجتماع ہواجس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں غسل دینے اور کفن دفن کا طریقہ سکھایا جس پر 5 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی، 7 اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے اور 4 اسلامی بہنوں نے غسل دینے میں معاونت کی نیت کی۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ تعلیم ( اسلامی بہنیں) کے تحت زون سوراشٹرا کابینہ جام نگر ڈویژن جام نگر میں قائم ایک اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 ٹیچرز اور 100 سے زائد طالبات کے ساتھ ساتھ کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات اور ٹیچرز کے درمیان زیادہ وقت نیکیوں میں گزارنے کے نسخہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفے میں دیئے گئے۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ فنا نس ڈیپائمنٹ کے تحت بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ نارتھ زون اور چٹاگانگ فینی زون میں ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کی تقریبا 25 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس شعبے کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے نکات سمجھائے ، شعبے کے تحت ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی اور بروقت کارکردگی جمع کروانے کا ہدف دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اہداف پیش کیے۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ نارتھ زون کی محمد پور کابینہ کی ڈویژن کریشی مارکیٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کے مدنی پھول بتائے اور ڈونیشن بکس اپنے اپنے گھروں میں رکھنے کی ترغیب دلائی گئی مزید اسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت بھی کروائی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے شعبے اصلاح اعمال کے تحت ریجن چٹاگانگ کی CTG نارتھ زون میں شعبہ اصلاح اعمال کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشور ہوا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی ۔

جس میں ریجن چٹاگانگ کی نگران اسلامی بہن نے 8دینی کام کو مضبوط بنانے اور شعبہ اصلاح اعمال کے مدنی پھول دیئے نیز ذمہ دارن کو زیادہ سے زیادہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی میں بہتری لانے اور مدنی پھولوں پر عمل کرنے اور بہت سی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا اور اہداف بھی پیش کیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6 جنوری 2022 ء بروز بدھ جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں امام غزالی کو علم دین سیکھنے کا کس قدر شوق تھا اس بارے میں بتایا گیا اور مہمان نوازی کی سنتیں اور آداب بھی بیان کئے گئے۔