ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ میں نمایاں کارکردگی کے
حامل اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو حسن کارکردگی شیلڈز پیش کی گئیں
سال
2021ء میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ میں جن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے
نمایاں کارکردگی دکھائی تھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔
اراکین
شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو ”حسن کارکردگی“ شیلڈز پیش کیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے
حامل اسلامی بہنوں کو ان کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شیلڈز پیش کیں۔
قرآن
و حدیث کے بعد تمام مسلمانوں کے نزدیک سب سے بڑی حجت اور دلیل صحابہ کرام علیہم الرضوان کے قول
و فعل ہے۔صحابہ کرام میں بھی سب سے بڑی حجت افضل البشر بعد الانبیاء، یار ِغار ،
خلیفۂ اوّل، امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ
عنہ
کے قول کی ہے جو مردوں میں سب سے پہلے
اسلام لائےاور اپنا تن، من، دھن سب آقائے دوجہاں سرکار عالم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر قربان کردیا۔
آقا
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا فانی سے پردہ فرمانے کے بعدرسول اللہ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تربیت یافتہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی
اللہُ عنہ
نے مسلمانوں کی رہنمائی جبکہ تمام صحابہ کرام بھی دل و جان سےآپ کی نصیحت کو قبول
کرتے اور اس پر عمل کرتےتھے۔ صحابہ کرام کے بعد آپ رضی اللہُ عنہ کی نصیحت قیامت تک مسلمانوں کے لئے رہنمائی اور اس
پر عمل کرنے والوں کے لئے کامیابی کا رستہ ہے۔
ارشادات صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ
٭حضرت
ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ نے فرمایا: نبی کریم ﷺ پر درود پاک
پڑھنا گناہوں کا اِس قدر جلد مٹاتا ہے کہ پانی بھی آگ کو اُتنی جلدی نہیں بجھاتا
اور نبی ﷺ پر سلام بھیجنا غلاموں کو آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (تاریخ بغداد،
7/172، رقم:3607)
٭اللہ
پاک نے جو تمہیں نکاح کا حکم فرمایا، تم اس کی اطاعت کرواس نے جو غنی کرنے کا وعدہ
کیا ہے پورا فرمائے گا۔ اللہ پاک نے فرمایا: ”اگر وہ فقیر ہوں گے تو اللہ پاک انہیں اپنے فضل سے غنی کردے گا۔ (تفسیر
ابن ابی حاتم، النور، تحت الآیۃ: 32،8/2582)
اس ہفتے
امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کے پہلے خلیفہ، امیر المؤمنین حضرت
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ کے مزید ملفوضات و ارشادات سے عاشقان
رسول کوبہرہ مند کرنے کے لئے 17 صفحات پر مشتمل رسالہ ”اقوال صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/سننے کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا رب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” اقوالِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ “ پڑھ یا سن لے
اُسے اور اُس کی نسلوں کو صحابہ و اہل بیت کی سچی غلامی نصیب فرما اور عشق رسول کی
لازوال دولت سے مالا مال فرما کر بےحساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتمِ النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 20 جنوری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر لاہور میں قائم منٹگمری روڈ آٹو
مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد
کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے ممبر اور بڑے تاجران نے شرکت کی۔
اس دوران نگران ِشعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور
حاجی افضل عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو
پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائےحلقہ کے درمیان کتاب ’’نماز
کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:سیّد شاہ زیب عطاری لاہور
ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، حاجی وقار المدینہ
نے شرکا کی تربیت فرمائی
پچھلے
دنوں اسلام آباد جی-11 میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور اسلام آباد میں 12 دینی
کاموں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماتحت ذمہ داران کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلائی۔
19جنوری
2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور طلبہ کو خوب
محنت کرکے دینی تعلیم حاصل کرنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ فیضانِ
عطار سرگودھا میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا ڈویژن کے جامعات
المدینہ کے ناظمین ِکرام نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران ِسرگودھا ڈویژن محمد
عادل رضا عطاری نے ناظمین سے نئے تنظیمی سیٹ اپ کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے
جامعۃ المدینہ بوائز کی مزید نیو برانچز کھولنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔
بعدازاں ناظم ِاعلیٰ رکن ِسرگودھا ڈویژن مولانا
عبداللہ عطاری مدنی، تعلیمی ذمہ دار ڈویژن
سرگودھا مولانا غلام مصطفیٰ عطاری مدنی اور نگرانِ ڈسٹرکٹ سرگودھا انصر عطاری نے بھی شرکاکی
تربیت کی۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ عطاری مدنی پرنسپل جامعہ المدینہ تحصیل کلورکوٹ
ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بحریہ ٹاؤن کراچی کے نگرانِ کابینہ رفاقت عطاری کےبیٹے کی عیادت کے سلسلے میں 20 جنوری 2022ء
بروز جمعرات اُن کے گھر پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے ان کے بیٹے
سے خیر
دریافت کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنےاور بیماری
پر صبر کرنےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے اُن کے بھائی حاجی یاسر عطاری اور حاجی طاہر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں 19 جنوری
2022ء بروز بدھ راجن پور ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات سے ملاقات کی جن میں سیّد محمد ندیم شاہ، سیّد صدام حسین شاہ اور سیّد توقیر
حسین شاہ شامل تھے۔
ذمہ داران نےانہیں دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات
کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جنوری 2022ء
بروز بدھ راجن پور ڈسٹرکٹ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے تحصیل ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں (جن میں سردار عامر خان دریشک،
محمد کاشف مغل عطاری، ملک امجد حسین عطاری
اور محمد تنزیل عطاری شامل تھے) نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پولیس وسیاسی شخصیات سے
ملاقات کرنے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کروانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
دعوت عام کرنے اور شخصیات کو مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروانے کے حوالے سے
اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کا 19 جنوری 2022ء بروز
بدھ سندھ سیکریٹریٹ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
محمد علی شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اطہر علی میرانی، ایڈیشنل سیکرٹری
ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ انجینئر آغا خالد مجتبی، ڈپٹی سیکرٹری قانون پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میر
محمد مغیری اور ڈپٹی سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احسن اللہ لغاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی
کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر
انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19
جنوری 2022ء بروزبدھ چکوال مارکیٹ کی دکان موٹر سائیکل سپیئر پارٹس میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دوکانداروں
نے شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ڈسٹرکٹ چکوال
شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو پریکٹیکل کے ذریعے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ سکھایا۔بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے
میں نشاندہی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شادمان ٹاون میں مدنی مشورے کا انعقاد، ڈویژن نیو ناظم آباد
کے ذمہ داران کی تربیت
پچھلے دنوں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد مصطفٰی 14/Aشادمان ٹاؤن میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نیو ناظم آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دوانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈسٹرکٹ سینٹرل محمد رضا
عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس موقع پر ٹاؤن نارتھ ناظم آبادذمہ دار عزیرعطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ قافلہ ذمہ دارمحمد علی عطاری نے بھی شرکاکی تربیت و
رہنمائی کی۔ (رپورٹ:عبد الوہاب عطاری شینواری رابطہ برائے ٹرانسپورٹ
ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami