دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے زیرِاہتمام 13 جنوری 2022ء بروزجمعرات پاکستان کے تمام ریجن میں ریجن وائز ناظمات کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جن میں  ناظمات اوردیگر اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 235 تھی۔

صاحبزادی عطار سلمہا الغفار نے کراچی سٹی میں جمع ہونے والی ناظمات کے درمیان سنتوں بھرابیان کیا اور دوران بیان جو مدنی پھول ملے اس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ ان سنتوں بھرے اجتماعات میں مزید کتاب قراٰن سیکھیں اورسکھائیں، تعلیمی معیار، انتظامی امور،ناظمہ کی ذمہ داریوں اورمتفرق نکات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔