دعوتِ  اسلامی کے تحت16جنوری 2022ءبروز اتوارضلع لاہور جوہرٹاؤن کابینہ میں ڈویژن لاہورکا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب نگران اسلامی بہن نے’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو نیو تنظیمی سیٹ اپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے اہم نکات بیان کئےنیز گلی گلی بچیوں کے مدرسۃ المدینہ کے نظام کو متعارف کرایا اور آن لائن سافٹ وئیر میں نیتوں کی اینٹری کرنے والی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور تصدیق کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید ڈویژن مشاورت اور ڈسٹرکٹ نگران کی تقرریوں کا اعلان بھی کیا نیز آخر میں تحائف بھی پیش کئے۔