وَ تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ جَمِیۡعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوۡنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوۡنَ ۔

ترجمۂ کنزالایمان:اوراللہ کی طرف توبہ کرو ،اے مسلمانو! سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔ (پ18، النور:31)

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ

ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے۔ (پ28،التحریم:8)

سرورِ عالَم، نُورِ مجسم صَلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ یعنی گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ (السنن الکبری للبیہقی،کتاب الشہادات ، باب شہادۃ القاذف، ۱۰/ ۲۵۹، حدیث:۲۰۵۶۱)

اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزہ عن العیوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے:’’اِنَّ اللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الشَّابَّ التَّائِبَ “ یعنی جوانی میں توبہ کرنے والا شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کا محبوب ہے۔ (کنز العُمّال، کتاب التوبۃ، الفصل الاول فی الخ، الجزء۴، ۳/۸۷،حدیث:۱۰۱۸۱)

امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے ہفتہ وار رسائل پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلاتے ہیں اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نواز تے ہیں۔اس ہفتے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ حسن سلوک کرنے، ان کی غیبتوں سے بچنے، کسی کے حقوق تلف کرنے اور اللہ پاک کے خوف سے ڈرانے کے لئے رسالہ ”دو گُدڑیوں والا“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائےعطار

یا اللہ پاک ! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”دو گُدڑیوں والا“ پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ نیکیاں کرنے، نیکیاں کروانے، گناہوں سے بچنے اور دوسرے کو بچانے کی سعادت عطا فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


پنجاب پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ( بوائز ، گرلز ) ، مدرسۃ المدینہ ( بوائز ، گرلز ) اور فیضان مدینہ رینوویشن کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے جامعۃالمدینہ( بوائز ، گرلز ) اور مدرسۃ المدینہ ( بوائز ، گرلز ) کے طلبہ وطالبات کو ضروری سہولیات دینے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے جامعۃالمدینہ ومدرسۃ المدینہ اور فیضان مدینہ کو رول ماڈل بنانے اور ان کوجلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کاذہن۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی ، حاجی جنید عطاری مدنی اور نگران ِ شعبہ جات سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔( کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےتحت 4 جنوری 2022ء بروز منگل ذمہ دارااسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع لودھراں میں چیف آفیسرضلع کونسل ملک سعیداحمد، سپرنڈنٹ ملک محمداقبال خان جوئیہ اور ہیڈکلرک ملک محمدنوازصابر سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ضلع کونسل ہال میں منعقدہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کی اجازت اور انتظامی امور کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر شخصیات نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے لاہور ڈویژن ذمہ داران نے عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ جامعہ نعیمیہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے میں مہتم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی صاحب اور مفتی عمران حنفی قادری صاحب سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات کا مختصر تعرف پیش کرتے ہوئے’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقےملیر ڈسٹرکٹ 2 میں مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت ستیانہ روڈ پر قائم مین برانچ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

رکن شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے Skill Enhancement and Feedback System پر کلام کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے professional customer service tips کو Followکرنے کے مفید نکات بتائے۔اس موقع پر رکنِ شعبہ سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت نگرانِ شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان ریجن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں ناظمینِ اعلیٰ، مفتشین اور تعلیمی ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئےموجودہ تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور مزید تعلیمی معیار و رزلٹ کو بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔اس کے علاوہ انتظامی معاملات کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4 جنوری 2022ء بروز منگل تھوہا محرم خان  تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک گاڑ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکن ِزون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور میت کو غسل دینے کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری رکن زون چکوال شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ محبوب ٹاؤن میں تین دن(1، 2، 3 جنوری 2022ء) کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغینِ دعوتِ اسلامی محمد یونس عطاری اور طارق عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کا انتخاب کیا اور تعویذات لکھنے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔بعدازاں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی 4 جنوری 2022ء کو اپنے تنظیمی دورے پر جامعۃ المدینہ خوشبوئے مدینہ نلہ مسلماناں ڈھوک بنڈوریاں تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے طلبہ کرام کے درمیان دینی حلقہ لگایا۔

رکن شوریٰ نے طلبہ کو خوب محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


4 جنوری 2022ء کو ڈھوک کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں جامع مسجد بہار مدینہ کا افتتاح ہوا۔  

اسی سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد آبادکرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 5 جنوری 2022ء بروز بدھ ٹھٹھہ شریف میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں ڈویژن ٹھٹھہ اور مکلی کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ اسلم عطاری مدنی اور نگران ِ ڈویژن میر خان عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ہفتہ وار جتماع میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو شرکت کروانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری شعبہ اصلاح اعمال ڈویژن بھنبھور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)