پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو گرین سرکل پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان و ماہرِ زراعت ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کی مرکزی مجلسِ  شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔ 

اس دوران رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئےایف جی آر ایف کے تحت پلانٹیشن مہم کے بارے میں بریفنگ دی جس پرڈاکٹر صاحب نے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کو اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہارکیا۔

اس کے علاوہ  ڈاکٹر صاحب نے  کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ  کے ہمراہ مدنی چینل کے مقبولِ عام پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 13 کے لائیو پروگرام میں شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو نےمرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری سے بھی ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)