25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ریجن ذمّہ
دار مجلس وکلا نے دیگر ذمّہ داران کے ہمراہ12دسمبر2019ء کو ملیر کورٹ کے اطراف میں
مختلف وکلاء سے ملاقاتیں کیں۔ ذمّہ داران نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے اپنے چیمبرز میں درس شروع کروانے کی
ترغیب دلائی۔دوسری جانب مجلس وکلا کے ذیلی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں
مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور زونل ذمّہ دار سے 27،28اور
29دسمبر2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔(رپورٹ:
محمد صہیب عطاری، مجلسِ وکلا)