عالمی   مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ربیع الاول کے مدنی مذاکروں میں شرکت کے لئے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونے والی میلاد ایکسپریس میں عاشقانِ رسول نے رکن شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری کی ہمراہی میں سفر کیا۔

دورانِ سفر اسلامی بھائیوں نے جماعت سے نماز ادا کی جبکہ اراکین شوریٰ نے دورانِ سفر سنتیں اور آداب سکھائے نیز عاشقان رسول سے ملاقات بھی فرمائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)