12 اپریل کو عازمینِ حج کے لئے کراچی میں عظیم
الشان ”محفلِ مدینہ“کا انعقادہونے جارہا ہے
حاجیوں
کے بن رہے ہیں قافلے پھر یانبی
پھر نظر میں پھر گئے حج کے مَناظر یانبی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام امسال فریضۂ حج کی ادائیگی کے لئے جانے
والے عازمین کی روحانی تربیت اور رہنمائی کے لئے 12 اپریل 2026 ءکو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک پروقار اجتماع بنام ”محفلِ مدینہ“ منعقد ہونے
جارہا ہے۔
تقریب
کی تفصیلات:
مذکورہ
تقریب اتوار کی شب 24 شوال المکرم 1447ھ کو رات 09:15 بجے شروع ہوگی۔ اس محفل میں
دعوتِ اسلامی کے بانی اور معروف روحانی شخصیت شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ خصوصی شرکت اور گفتگو فرمائیں گے۔
مقصد
اور اہمیت:
اس اجتماع
کا بنیادی مقصد عازمینِ حج کو سفر حرمین کے آداب، مناسکِ حج کی ادائیگی کا درست طریقہ
اور دورانِ سفر درپیش آنے والے معاملات کے حوالے سے اخلاقی و روحانی تربیت فراہم
کرنا ہے۔
براہِ
راست نشریات:
کراچی
کے علاوہ ملک و بیرونِ ملک مقیم عازمین کی
سہولت کے لئے اس تقریب کو مدنی چینل پر براہِ راست (Live)
نشر
بھی کیا جائے گا۔
Dawateislami