دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ نور الاسلام، گلہڑہ گلی، نیومری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا قاری عبدالرحمٰن سیالوی صاحب سے ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل اور فزیکل خدمات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی جس پر مہتمم صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: مولانا خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)