دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت پچھلے دنوں  ذمہ داران دعوت اسلامی نے سرگودھا میں قائم سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری سے ملاقات کی اور اکیڈمی میں مدنی درس کا اہتمام کیا جس میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

دوسری جانب سرگودھا شہر کے سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم کے اطراف میں موجود فیصل کرکٹ کلب میں بھی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل کرکٹ کلب کے کوچ محمد عمران عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کے درمیان فیضان غوث اعظم رسالے سے بیان کرتے ہوئے شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن ذمہ دار)