10 صفر المظفر, 1448 ہجری
گزشتہ روز عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت کینیڈا کی سٹی نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں شہر میں ہونے والے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی
کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران
رکنِ عالمی مجلس مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نےمدرسۃ المدینہ گرلز کے
قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج
ذیل ہیں:
٭فیضان
ویک اینڈ اسلامک اسکول کو مزید مضبوط بنانا٭زیادہ سے زیادہ ایڈمیشن لینا٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کا قیام٭ رسالہ کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اہداف مقرر ۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہن سے اسلامی
بہنوں کا رابطہ کروا کر اس ڈیپارٹمنٹ کے قیام اور اس کی ترقی کے حوالے سے بھی
مشاورت ہوئی۔
Dawateislami