دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ با لعلماء کے ذمہ دار محمد خالد مدنی اور رکن کابینہ غلام الیاس عطاری مدنی نے واہ کینٹ اٹک زون کی اٹک کابینہ میں قائم دارالعلوم جامعہ قادریہ حقانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمدیوسف حقانی قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات مدرسہ المدینہ وجامعہ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے موجودہ مشکل حالات میں دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات سے آگاہ کیا جس پر مولانا محمدیوسف حقانی قادری صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیراہلسنت اور دعوت اسلامی کو دعاوں سے نوازا۔ ( رپورٹر ۔ محمد خالد مدنی مجلس رابطہ با لعلماء پنڈی اسلام آباد زون )