25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سکھر سندھ میں مسجد فیضان العدل کا افتتاح،رکنِ شوریٰ
مولانا اسد عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان
Fri, 10 Sep , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے
زیرِ انتظام سکھر
کے علاقےنصرت کالونی نمبر 6 میں تعمیر
ہونے والی مسجد فیضان العدل کا افتتاح کردیا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر مسجد
میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی اسد
عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مسجدِ نبوی اور
مسجد قبا کی تعمیرات کس طرح ہوئیں؟ اس
بارے میں آگاہی فراہم کی۔
رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں شرکا کو نمازوں کی پابندی
کرنے، مسجدوں کا آباد کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔ اس
موقع پر رکنِ شوریٰ قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔