دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت فیصل آباد کی مکی مارکیٹ ،ریل بازار، کارخانہ بازار اور صابن والا گول مارکیٹ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف تاجر اور دکانداروں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی رسائل پڑھنے اور خوشی و غم کے موقع پر مدنی رسائل تقسیم کرنے کی بھی ترغیب دلائی نیز مبلغ دعوتِ اسلامی نے مختلف دکانوں پر مدنی رسائل باکس بھی رکھوائے۔

اسی طرح مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت اسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں مختلف دکانوں پر دعوتِ اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت مدنی رسائل باکس رکھنے کا سلسلہ ہوا۔ مبلغ دعوت ِاسلامی نے دکانوں پر موجود اسلامی بھائیوں کو ان رسائل کے فوائد بیان کئے اور انہیں خود بھی رسائل پڑھنے اور دکانوں پر آنے والے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی رسائل کےپڑھنے اورتقسیم کرنےکی ترغیب دلائی۔