19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت مری کمپنی باغ قادریہ مسجد میں 5 دن کےفیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
ملک بھر سے شعبۂ مدنی چینل عام کریں سے تعلق رکھنے والے ذمّہ داران ودیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ فیضانِ نماز کورس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے وضو کے مسائل ،نماز
کے مسائل،نماز کا عملی طریقہ اور مدنی
قاعدہ درست مخارج کے ساتھ پڑھنا سکھایا نیز شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں
کو مستقل اور بہتر انداز میں کرنے کے متعلق نکات دئیے۔