اپنے مسلمان بھائی  و بہن کی عیادت کرنا دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے نیز ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بھی یہ عادتِ کریمہ تھی کہ آپ مسلمانوں کی عیادت فرماتے تھے۔

اسی طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے پچھلے دنوں موزمبیق کے شہر ماپوتو میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن ذمہ داران کے ہمراہ ایک اسلامی بہن (جن کے گردے میں پتھری ہو گئی تھی) سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیماری کے فضائل بتاتے ہوئے اسلامی بہن کو اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی اور اُن کے لئے دعائے صحت کروائی۔