دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کے کام کے حوالے سے اپڈیٹ دی نیزاسلامی بہنوں کو ماہ ِرجب، شعبان اور رمضان میں ڈونیشنز کیلئے کوششیں بڑھا دینے کا ذہن دیا۔