یو کے کے شہر مانچسٹر میں مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 5فروری 2020ء UK یو کے ، کے شہر مانچسٹر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے گئے نیز آ ئندہ کےاہداف مقرر کئے۔ شعبے کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیااور ہاتھوں ہاتھ اہداف پیش کئے گئے ۔ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔