تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے ماموں کانجن فیضان مدینہ میں یوم رضا و استقبال ربیع النور شریف کے سلسلے میں
اجتماع
پچھلے دنوں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ
کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل تاندلیانوالہ کے
علاقے ماموں کانجن فیضان مدینہ میں یوم رضا و استقبال ربیع النور شریف کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران
تاندلیانوالہ تحصیل مشاورت، نگران ماموں کانجن مشاورت اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات
سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نے شرکاء اجتماع کو اعلی حضرت کی طرز زندگی کے بارے میں بتایا اور ربیع النور شریف کی آمد پر شرکاء کو اپنے اپنے
گھروں محلوں اور گلیوں کو سجانے ، اور ربیع النورشریف کومنانے کے حوالے سے فضائل
اور برکات بتائے جبکہ نگران ڈویژن مشاورت
نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)