ملیر کورٹ میں جنرل سیکریٹری سمیت مختلف وکلاسے ملاقاتیں

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس وکلا کے ذمّہ داران نے ملیر کورٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے جنرل سیکریٹری سمیت 15وکلا سے ملاقاتیں کیں ۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی اور مجلس وکلاکا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعو ت دی۔ ذمّہ داران نے بار روم میں جنرل سیکریٹری سے مدنی درس شروع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: عبد الوحید عطاری، مجلس وکلاء)