22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت کوالا لمپور ملائیشیا میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے 12دینی کام کورس کروایا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن ِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انھیں دینی کاموں میں حصہ لینے اور دین ِ متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
کورس کے اختتام پر شرکا کا ٹیسٹ بھی لیا گیا نیز نمایا ں کارکردگی اور اچھے رزلٹ والے اسلامی بھائیوں میں رکنِ شوریٰ نے تحائف بھی تقسیم کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)