دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت 15مارچ 2020ءبروز اتوار سرجانی ٹاؤن کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں اہل محلہ اور ذیلی مشاورت کے اسلامی بھائی کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار  یوسف عطاری نے موت کی تیاری کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے مجلس برائے کفن دفن کا تعارف پیش کیا، غسلِ میت کا عملی طریقہ بتایا اور مجلس میں کام کرنے کی نیت کروائی ۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس برائے کفن دفن فیضان مدینہ)