گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں واقع اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی مجلس ادارت کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد
محمد شاہد عطاری مدنی سمیت مجلس ادارت کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
مشورے کے دوران ماہنامہ فیضان مدینہ میں مضامین کے تنوع اور معیار
کو مزید بہتر بنانے کے متعلق باہمی مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر انگریزی
ماہ کے حساب سے ایک ماہنامہ بنام ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی اشاعت کی جاتی ہے جس میں
بچوں، بڑوں، جوانوں، تاجروں، صحت و
تندرستی سے متعلق بہت سے اہم ترین موضوعات
پر مشتمل آرٹیکل شائع کئے جاتےہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
سالانہ بکنگ نہیں کی ہے تو ابھی موبائل اٹھائیے اور اس نمبر پر رابطہ فرمائیے۔
+923131139278