23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
30ستمبر 2020ء کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اسلام آباد کے زیر اہتمام
کینٹ ایریا صدر حیدر آباد میں قائم ایک اسکول میں غلام رسول کے مدنی پھول اور کڈز
مدنی چینل پروموشن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دوسری سے لیکر پانچویں تک اور 9th /10th کے اسٹوڈنٹس نے الگ
الگ شرکت کی۔ مجلس مدنی چینل عام کریں کے رکن ریجن احمد رضا عطاری مدنی اور شعبہ
تعلیم کے ریجن ذمہ دار جنید رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو غلام رسول کے مدنی پھول دیکھائے اور
اس حوالے سے ان کی تربیت کی۔
اس سیشن میں سوال و جواب کا بھی
سلسلہ ہوا جس میں درست جواب دینے والوں کو تحائف دیئے گئے ۔ سیشن کے اختتام پر
اسٹوڈنٹس کو مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے کڈز مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا
گیا۔