ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام13 اور14 اپریل2020ء کو ہندکے شہرمین پوری، دلپتپور، رامپور، بھوجپوراور ٹھاکردوارا میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش91اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔