امیر اہل سنت کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ
کروانے والوں کےلئے دعا
دعوت اسلامی کی جانب سے ہر ماہ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“ میگزین شائع کیا جاتا ہےجس کے
ذریعہ عوام اہلِ سنت کو دینی اور کاروباری معلومات کے ساتھ ساتھ اچھی زندگی گزارنے
کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہے جبکہ اس ماہنامہ میں بچوں کی دلچسپی کے لئے
بھی مضامین تحریر کئے جاتے ہیں۔
امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو 2021ء میں اپنے لئے ماہنامہ
فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور انفرادی
کوشش سے کسی ایک اسلامی بھائی کو اس کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی ہے اور دعاؤں
سےبھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب المصطفٰے! جو کوئی اپنے لئے ماہنامہ فیضان
مدینہ 2021 کی سالانہ بکنگ کروائےاور کم ازکم کسی
ایک کو ترغیب دلاکر اس کی بھی بکنگ کروائے،اس کے گھر کو امن کا گہوارہ بنااور ان
کے بچے بچے کو نمازی اور سچا عاشق رسول بناکراسے اپنے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے میٹھے مدینے کی بار بار زیارت نصیب فرمااور
اسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے
بٹن پر کلک کیجئے