سری لنکا کی مسلم میمن ایسوسی ایشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

محفلِ نعت میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انسان کی بےبسی پر بیان کرتے ہوئے ہوئے اللہ پاک کی قدرت، اللہ پاک کی محبت اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

محفلِ نعت کے اختتام پر وہاں موجود اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔