26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی جانب سے ماہانہ گیارہویں
شریف کے موقع پرجامع مسجد مصطفیٰ بھٹائی
کالونی کورنگی کراسنگ کراچی میں محفلِ نعت
کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی
بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اولیائے کرام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)