27 جون 2026ء بمطابق 12 محرم الحرام 1448ھ کو
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
منعقد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے براہِ راست اور مدنی چینل کے ذریعے
شرکت کی اور امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھولوں سے مستفیض ہونے کا سلسلہ جاری
رکھا۔
اس دوران شرکا نے مختلف سوالات کیے جن کے جواب میں
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال
محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی علمی و روحانی بصیرت سے رہنمائی کی جس پر
عاشقانِ رسول نے دین کی عملی تعلیمات کو سمجھنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے کی نیتیں
کیں۔
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا مقصد
عشقِ مصطفیٰ کی ترویج اور سنتِ رسول کو زندہ کرنا ہے جس میں ہر عمر کے عاشقانِ
رسول بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ دینِ اسلام کی صحیح
تعلیمات کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔
مدنی مذاکرے
کے بعض سوال وجواب
سوال:زلزلہ آنے کی صورت میں کیا احتیاط کی جائے ؟
جواب:زلزلہ
آئےتو فوراً کسی میدان میں چلے جائیں،عمارت کے اندریا
قریب میں نہ رہیں ،اس میں بچنے کی زیادہ صورتیں ہیں، زلزلے کا اصل سبب
لوگوں کے گناہ ہیں، زلزلہ آئے تو اِستغفارکریں (اَسْتَغْفِرُاللہ پڑھیں)۔گھرکی
دیوارپر”یَاظَاہِرُ“لکھ
کر لگا دیں تو وہ گرنے سے بچی رہے گی (زلزلے سے حفاظت کے علاوہ اور بھی اس کے فوائد ہیں)۔
سوال:سفرِمدینہ کے لیےکوئی وظیفہ بتادیں ؟
جواب:دُرودشریف پڑھتے رہیں،ان شاء اللہ الکریم سرکار صلَّی
اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
کرم ہوگا۔ جب بُلایا آقا نے خود ہی اِنتظام ہو گئے ۔
سوال:حضرت
امام حسن رضی
اللہ
عنہ
کو جنّتیوں کا سردارکیوں کہتے ہیں ؟
جواب:تمام اَنبیا کے سردار حضرت محمد مصطفےٰصلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
ارشاد ہے :”اَلْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَاشَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ“یعنی حَسن اور حُسین جنّتی جوانوں کے سردار ہیں۔ (ترمذی
، 5 / 426 ، حدیث : 3793) جنّت
میں کوئی بھی بوڑھا نہیں ہوگا بلکہ سب بوڑھے اور بچّے جنّت میں 30 سال کے جوان ہوں
گے۔( ترمذی ، 4 / 254 ، حدیث :
2571)
حسنین ِکریمین (حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی
اللہ
عنہما) جوانی میں فوت ہونے والے اہلِ جنت کے
سردار ہیں
ورنہ جنت میں تو سبھی جوان ہوں گے۔ (مراٰۃ
المناجیح ، 8 / 475ملخصاً)
سوال:جوانی کی
عمرکتنی ہے ؟
جواب:جوانی کی عمر ہجری سن(اسلامی سال) کے
حساب سے 18 سے 30
سال تک ہے ۔اس کے بعد اُدھیڑ عمر شروع ہوجاتی ہے۔
سوال:گھرسے نکلتے وقت کون سی دعا پڑھنی چاہیے ؟
جواب:گھرسے
باہرنکلتے ہوئے بِسْمِ اللہ تَوَکَّلْتُ
عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہ ایک مرتبہ
اوریَا حَفِیْظُ یَا سَلامُ 11 مرتبہ پڑھ لیں، یہ اللہ
پاک کے نام ہیں ،ان کے پڑھنے سے حفاظت وسلامتی حاصل ہوگی ۔مَیں یہ دعا بھی پڑھتا ہوں:اَللّٰهُمَّ
سَلِّمْنِي وَسَلِّمْ مِنِّي یعنی اے اللہ
مجھے سلامتی عطا فرمااورمیری طرف سے دوسروں کو خیرپہنچے ۔
سوال:کون سے
جاندارغذاذخیرہ(یعنی جمع) کرتے ہیں ؟
جواب:انسان، چیونٹی اور چُوہا۔
سوال:چیونٹیوں
کوبغیر کسی وجہ کے مارنا کیسا ؟
جواب:چیونٹیاں بھی اللہ پاک کی مخلوق ہیں جواللہ پاک کا ذِکر کرتی ہیں اِنہیں بِلاوجہ نہیں
مارنا چاہیے۔ ہا
ں! اگر کاٹتی ہوں تو اپنے سے ضرر دُور کرنے کے لیے انہیں مار سکتے ہیں ۔ اَلبتہ
جہاں مارنے کے بجائے ہٹانے سے کام چل سکتا ہو تو پھر انہیں نہ مارا جائے
مثلاً اگر کپڑوں یا بدن وغیرہ پر چڑھ گئیں تو کپڑے کو جھاڑنے یا پھونک
مارنےکے ذریعے بھی اِنہیں دُور کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہت ہی نازک ہوتی ہیں
،بعض لوگ انہیں بڑی بے دردی کے ساتھ پکڑتے یابِلاوجہ جھاڑو وغیرہ سے ہٹاتے
ہیں جس سے یہ فوراً مر جاتی ہیں یاپھرسخت زخمی ہو کر تڑپتی رہتی ہیں ایسا نہیں
کرنا چاہیے۔
سوال:دعوتِ
اسلامی کا بڑااجتماع پہلے کتنے دن کا
ہواکرتاتھا ؟
جواب:دعوتِ
اسلامی کے شروع میں 2 دن کااجتماع
ککری گراؤنڈ،لی مارکیٹ کراچی میں بڑا اجتماع ہواتھا،اس کے بعد بھی ہوا،کورنگی(کراچی) میں بھی ہوا،پھر ملتان منتقل ہوگیا ۔اجتماعات
میں کھانے کے اسٹال لگائے جاتے تھے، اسلامی بھائی خریدکر کھاناکھاتے تھے، مَیں
مختلف علاقوں کے اسلامی بھائیوں کے کیمپوں میں جاتااوراسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کرتا تھا،اجتماع کے بعد مختلف علاقوں اور شہروں سے آنے والے قافلے واپس چلے جاتے تو ان کے
نگران وذمہ داران کو مکتوب(Letter)بھیجتاتھا کہ ساتھ آنے والے اسلامی بھائیوں کوبھول نہ جائیں
بلکہ رابطے میں رہیں، اجتماع میں شرکت پر ان کا شکریہ اداکریں،مسلسل رابطہ رکھیں حتی کہ وہ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والے بن جائیں ۔مَیں نے بہت خط(Letter) لکھے ہیں ،جومکتوبات کی کتاب(مکتوباتِ
عطار) شائع ہوئی ہے وہ تو اس کا عُشْرِ
عَشِیر یعنی سَواں حصہ ہے ۔
سوال:بڑے
اجتماع کی تیاری کے لیے آپ کا دعوت دینے کا کیا اندازہوتا تھا ؟
جواب:دعوتِ اسلامی کے
شروع میں 2دن کے اجتماع کی دعوت کے
لیے ایک دوماہ پہلےکراچی سے قافلے کاآغازکرتے تھے پہلا اسٹاپ حیدرآباد ہوتا تھا پھر سفرکرتے
کرتے پشاورتک جاتے تھے ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”شانِ صحابہ و اہلِ بیت“ پڑھنے یا سُننے والوں
کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ پاک! جوکوئی 16
صفحات کا رسالہ”شانِ صحابہ و اہلِ بیت“پڑھ یا سُن لے اس کو صحابہ و
اہلِ بیت کے فیضان سے مالا مال کر اور اس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتَمِ النَّبیّٖن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Dawateislami