فضول باتیں نقصان دہ ہیں او رگناہ بھری باتیں اس سے
زیادہ نقصان دہ ہیں ، مولانا الیاس عطار قادری
دعوتِ اسلامی کے تحت شانِ صحابہ و اہلِ بیتِ
اطہار علیہم الرضوان کے سلسلے میں ہونے والے 6 مدنی مذاکرے کا
اہتمام 20 جون 2026ء بمطابق 5 محرم الحرام 1448ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں کیا گیا ۔
تفصیلی معلومات کے مطابق یہ مدنی مذاکرہ مدنی
چینل کے ذریعے مختلف زبانوں میں دنیا کے
کئی ممالک میں براہِ راست (Live) نشر کیا گیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں
رہنے والے عاشقانِ رسول نے فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس میں مدنی
مذاکرے میں بالخصوص پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی آمد ہوئی۔
اس دوران امیرِ اہلِ
سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول
کے مختلف سوالات کے علمِ و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں۔
بعض سوال
وجواب
سوال: کیا فضول باتیں نقصان دہ ہیں ؟
جواب:جی
ہاں! فضول باتیں نقصان دہ ہیں او رگناہ بھری باتیں اس سے
زیادہ نقصان دہ ہیں ۔بندہ فضول باتیں
شروع کرتاہے تو پھر گناہ والی باتوں میں مصروف ہو جاتاہے ،اس لیے فضول باتوں کا دروازہ بند کردیا جائے یعنی فضول باتیں کی ہی نہ جائیں ۔ علمِ دِین ہوگا تو فضول اورگناہ بھری باتوں سے
بچ پائیں گے، اس کے لیے دِینی کتابوں، رسائل کا مطالعہ کریں، مدنی مذاکرے دیکھیں، سُنیں۔مکتبۃ المدینہ
کا رسالہ ’’خاموش شہزادہ‘‘پڑھنابھی مفیدہے۔(نوٹ: مکتبۃ
المدینہ سے یہ کتابیں اور رسائل بھی حاصل کرکے پڑھنے سے بہت ساری معلومات میں اضافہ ہوگا۔ ❁ گفتگو کے آداب، فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت❁ زبان کی حفاظت کی اہمیت❁ اچھی گفتگو کیجئے❁ محتاط گفتگو کیجئے)
سوال: کیا بندے کے اعضا کا بھی اس پر حق ہے ؟
جواب: ہرعُضْو (Part
of the Body)کا بندےپرحق ہے ،جس کادرست استعمال کرنا ضروری ہے ۔سونا کھانا سب کی
ضرورت ہے۔اپنےعُضْوکوگناہوں میں مبتلا کرکے جہنم کی طرف نہ جھونکاجائے ۔زبان کے
درست استعمال سے دیگراعضا کی حفاظت ہوگی۔اعضا کے درست استعمال سے زندگی بھر فائدہ ہوگا۔
حضرت
عبداللہ بن عمروْ بن عاص رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : اے عبداللہ! کیا میری یہ اطلاع صحیح ہے کہ تم دن میں روزے رکھتے ہو اور رات بھر عبادت کرتے
ہو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم )! نبی کریم
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، روزے بھی رکھو اور بغیر روزہ
بھی رہو۔ رات میں عبادت بھی کرو اور سوؤ بھی۔ کیونکہ تمہارے بدن کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے
اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔ (صحيح البخاري،كتاب النكاح،حدیث: 5199)
سوال: امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے لوگوں کو تکلیف نہ دینے سےکن الفاظ سے منع فرمایا ؟
جواب: اپنی ذات سے کسی
کوراحت(آرام/سکون) نہیں پہنچاسکتے توتکلیف بھی نہ
دو۔
سوال: کیا نیکی کبھی پرُانی نہیں ہوتی ؟
جواب:
جی ہاں،اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: اَلْبِرُّ لَا یَبْلَی
وَالْاِ ثْمُ لَا یُنْسَی وَالدَّیَّانُ لَا یَمُوتُ فَکُنْ کَمَا شِئْتَ کَمَا
تَدِینُ تُدَانُ یعنی نیکی کبھی پرُانی نہیں ہوتی اور گناہ بُھلایا نہیں جاتا ، جزا دینے والا (یعنی اللہ پاک)کبھی فنانہیں ہوگا،
جو چاہو بنو!(یعنی نیک یا گنہگار)جیسا کروگے ویسا بھروگے۔
سوال:امیراہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کربلاکے کس شہیدکا خصوصیت کے ساتھ ذکرفرمایا؟
جواب:
مجھے بچپن سےہی کربلا کے ننھے منے شہیدحضر ت علی اصغر رحمۃ اللہ علیہ سے
بہت محبت ہے، شہادت کے وقت ان کی عمر قریباً صرف
6ماہ تھی۔
سوال:
حضرت عباس علمبردار رحمۃ اللہ علیہ کو ”علمبردار“ کیوں کہاجاتاہے ؟
جواب: عَلَم جھنڈےکو کہتے ہیں ،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے کربلاوالے قافلے میں جس کے پاس اس
قافلے کا جھنڈاتھا وہ حضرت عباس علمبردار رحمۃ اللہ علیہ کے پاس تھا۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ فضائلِ
اہل بیت ‘‘ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
Dawateislami