دعوت اسلامی کی مجلس مدنی مذاکرہ کے تحت  24دسمبر 2019ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمّہ دار اور کابینہ ذمّہ دار نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ نے ہر علاقے میں کم از کم ایک مقام پر مدنی مذاکرہ اجتماع کروانے ،مدنی مذاکرہ کے مقامات پر ذمّہ داران کا تقرر کرنے اور بَروَقت کارکردگی پیش کرنے سمیت شرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری، ریجن ذمّہ دار مدنی مذاکرہ)