فیضانِ مدینہ کراچی میں 28 اپریل 2026ء کو ”قصابوں
کا مدنی مذاکرہ“ ہوگا
کراچی: عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام قصابوں کے لئے 28 اپریل 2026ء کو ایک اہم مدنی مذاکرہ عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ مدنی مذاکرہ نمازِ عشا کے بعد تقریباً 9:15 پر تلاوتِ قرآن
سے شروع ہوگا جس کے بعد نعت خواں اسلامی
بھائی نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
اس مدنی مذاکرے میں خصوصی طور پر عاشقِ صحابہ و
اہلِ بیت، شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا
ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و دنیاوی حوالے
سے قصاب حضرات کو اہم نصیحتیں فرمائیں گے اور اُن کی رہنمائی کریں گے۔
واضح رہے 28 اپریل کو ہونے والا یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا
جائے گا تاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے اسلامی بھائی اس سے استفادہ کرسکیں۔
Dawateislami