19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کے تحت
20فروری2020ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا۔
مدنی حلقے میں ناظم آباد کابینہ علاقہ گلبہارکے علاقہ مشاورت، حلقہ مشاورت ، ذیلی مشاورت اور مدرسۃ المدینہ کے
کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئےمجلس
کا تعارف پیش کیا، عملی طریقہ بتایا اور مجلس میں کام کرنے کا ذہن دیا نیز کتاب
تجہیزوتکفین پڑھنے، متعلقہ ویڈیو دیکھنے
اور ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ اسی طرح لانڈھی کابینہ رضا مسجد میں بھی مدنی حلقہ و بستہ
لگانے کی ترکیب ہوئی ۔ مدنی حلقے میں ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار ان نے شرکت کی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیز و تکفین فیضان مدینہ)