22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس تعویذات و اوراد عطاریہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام
Mon, 9 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس برائے کفن دفن کے تحت 7مارچ2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس تعویذات و اوراد عطاریہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسل میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کا عملی طریقہ بتایا ، مجلس میں کام کرنے کا
ذہن دیا اورتجہیزوتکفین کتاب پڑھنے، تجہیز و تکفین کے عملی طریقے پر مبنی ویڈیو دیکھنے
اور متعلقہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس برائے کفن دفن فیضانِ مدینہ)